ترسیلات زر میں اضافہ موجودہ نظام پر اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد کا ثبوت ہے: ڈاکٹر محمد امجد

اسلام آباد(نمائندہ اپنا وطن ) پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر وسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ دسمبر2025میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے 3ارب 60کروڑ ڈالر کی ترسیلات زربھیجی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 16.5فیصدزیادہ ہے ، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اوورسیز پاکستانی موجودہ نظام سے مطمئن ہیں۔

ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ ترسیلات زر میں اضافہ معیشت کےلئے خوش آئند ہے ، اوورسیز پاکستانیوں نے برطانیہ 560ملین ڈالرز اور امریکا سے 302ملین ڈالرز پاکستان بھیجے ، مجموعی طور پردسمبر2025میں بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ملکی معیشت میں مضبوط شمولیت ،طویل المدتی استحکام ،پائیدار ترقی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے، ریکارڈ ترسیلات زر حکومت پر بھرپور اعتماد کا عکاس ہے ۔ ڈاکٹر محمد امجد نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور معاشی استحکام کےلئے اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔

ڈاکٹر محمد امجد کی رہائش گاہ پر تاجر برادری کے لیے سال نو کی محفل اور ہسپتال کے قیام کا اعلان

ڈاکٹر محمد امجد سے انتخاب چمکنی کی ملاقات، پارٹی کو نچلی سطح تک فعال بنانے پر اتفاق

Comments (0)
Add Comment