بیجنگ(نیوزڈیسک) اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج نےسال 2023 میں چین کی ادائیگیوں اور آمدنیوں کے بارے میں تفصیلات جاری کیں ۔
اعداد و شمار کے مطابق چین کی غیر ملکی زرمبادلہ مارکیٹ نے مستحکم طور پر کام کرتے ہوئے مضبوط لچک کا مظاہرہ کیا ۔ چین کے سرحد پار سرمائے کا بہاؤ زیادہ متوازن ہو ا ہے ، اور غیر ملکی زرمبادلہ کے لین دین معقول اور منظم رہے ہیں۔
اس کے علاوہ، آر ایم بی کی شرح تبادلہ میں دونوں سمتوں میں اتار چڑھاؤ رہا جو نومبر 2023 کے بعد سے مستحکم اور بحال ہو ئی ہے اور شرح تبادلہ عام طور پر مستحکم رہنے کی توقع ہے، جبکہ ادائیگیوں اور آمدنیوں کا توازن بنیادی طور پر متوازن رہاہے اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پورے سال کے لئے 3.1 ٹریلین امریکی ڈالر سے زیادہ پر مستحکم رہے ہیں. اس کے علاوہ چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔
اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کی ڈپٹی ڈائریکٹر اور ترجمان وانگ چون اینگ نے کہا کہ مستقبل میں چین کی زرمبادلہ مارکیٹ کے لئے ایک مضبوط بنیاد موجود ہے۔ چین کا ادائیگیوں کے توازن کا ڈھانچہ مستحکم ہے، غیر ملکی زرمبادلہ کی مارکیٹ کی لچک میں اضافہ ہوا ہے، جو بیرونی خطرات کے خلاف بہتر مقابلہ اور جواب دے سکتی ہے ۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔