بیجنگ(نیوزڈیسک)بوآو ایشین فورم کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ فورم کے سیکرٹری جنرل لی باؤ ڈونگ نے کہا کہ 2024 کا سالانہ اجلاس 26 سے 29 مارچ تک چین کے صوبہ ہینان کے شہر بوآؤ میں منعقد ہوگا۔ اس وقت سالانہ اجلاس کی تیاریاں ایک تسلسل کے ساتھ ،منظم طریقے سے جاری ہیں۔
لی باؤڈونگ نے کہا کہ اس سال کے سالانہ اجلاس کا موضوع “ایشیا اور دنیا: مشترکہ چیلنجز اور مشترکہ ذمہ داریاں” ہے۔ اجلاس کے چاراہم حصوں میں “عالمی معیشت”، “سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی”، “سماجی ترقی” اور “بین الاقوامی تعاون”شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ گلوبل ہیلتھ فورم، انٹرنیشنل سائنس ، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن فورم، گلوبل اکنامک ڈیویلپمنٹ اینڈ سکیورٹی فورم اور گلوبل اربن گرین ڈیویلپمنٹ اینڈ رورل ری وائٹلائزیشن فورم جیسے موضوعاتی فورمز اور اجلاسوں کا ایک سلسلہ بھی اس سال کی فہرست میں شامل ہے۔ فورم ایشیائی اقتصادی انضمام، سبز ترقی، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور ڈیجیٹل معیشت جیسے موضوعات پر تحقیق کو مضبوط بنانے اور خصوصی رپورٹس جاری کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا۔
Trending
- کراچی میں ایک اور بند فلیٹ سے 2 بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمد
- چین اور روس ایران کی مدد نہیں کر رہے، ٹرمپ
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 106 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔