بیجنگ(نیوزڈیسک)چینی صدر شی جن پھنگ نے ناعیب بوکیلے کو ایک مبارکباد کا پیغام بھیجا ، جس میں انہیں جمہوریہ ایل سلواڈور کے صدر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں چین اور سلواڈور کے تعلقات میں ہمہ جہت ترقی ہوئی ہے اور عملی تعاون کے بھر پور نتائج برآمد ہوئے ہیں جس سے دونوں عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ چین اور سلواڈور کے درمیان سفارتی تعلقات کا قیام دونوں ممالک اور ان کے عوام کے بنیادی اور طویل مدتی مفاد میں ہے۔صدر شی نے کہا کہ میں صدر بوکیلے کی جانب سے ون چائنا اصول پر سختی سے کاربند رہنے، اور چین اور سلواڈور تعلقات کی ترقی کو دی جانے والی بڑی اہمیت کو سراہتا ہوں اور میں صدر بوکیلے کے ساتھ مل کر اسٹریٹجک رہنمائی کو مضبوط بنانے، مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے ، چین-سلواڈور تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے اور دونوں عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔