بیجنگ(نیوزڈیسک)سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے 29 فروری کو 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس میں ریاستی کونسل کی طرف سے پیش کی جانے والی “حکومتی ورک رپورٹ” کے مسودے پر تبادلہ خیال کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا ۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران انتہائی پیچیدہ بین الاقوامی ماحول اور اصلاحات، ترقی و استحکام کے کٹھن کاموں کے باوجود شی جن پھنگ کی قیادت میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے پوری پارٹی اور ملک بھر کی تمام قومیتوں کے لوگوں کے درمیان اتحاد برقرار رکھتے ہوئے بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنے اور داخلی مشکلات پر قابو پانے کے لیے سخت کوششیں کیں ۔ اس کے نتیجے میں وبا کی روک تھام ،معیشت میں بہتری اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا گیا ہے،اور پورے سال کے لئے معاشی اور سماجی ترقی کے اہم اہداف اور کاموں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ رواں سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے اور یہ 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کے اہداف اور مقاصد کے حصول کے لئے ایک اہم سال ہے۔ سینٹرل اکنامک ورک کانفرنس کی روشنی میں، ہمیں استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی حاصل کرنے کے اصول پر عمل کرنا چاہئے، نئے ترقیاتی تصور کو مکمل طور پر نافذ کرنا چاہئے، ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر کو تیز کرنا چاہئے، اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا چاہئے، اصلاحات اور کھلے پن کو جامع طور پر گہرا کرنا چاہئے، اعلیٰ سطحی سائنسی اور تکنیکی خود انحصاری کو فروغ دینا چاہئے، میکرو اکنامک ریگولیشن میں اضافہ کرنا چاہئے، معاشی قوت میں اضافہ کرنا چاہئے، معاشی بحالی کے مثبت رجحان کو مستحکم اور بڑھانا چاہئے، لوگوں کے ذریعہ معاش اور فلاح و بہبود کو بہتر بنانا چاہئےتاکہ چینی طرز کی جدیدکاری کے ساتھ ایک مضبوط ملک کی تعمیر کو فروغ دیا جا سکے ۔
Trending
- عامر خان کی تیسری شادی پر شیکھر سمن نے کیا کہا؟ تبصرہ وائرل
- ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرین کی تعداد 102 ہوگئی، صوبائی وزیر کا کارروائی کا اعلان
- توہینِ مذہب اور پیکا ایکٹ کیس؛ ریحان طارق کے حق میں علماء کے فتوے پیش کردیئے گئے
- مائیکل جیکسن کی بایوپک نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرلیا
- ‘اسٹار وار: دی مینڈلورین اینڈ گروگو’ کو خصوصی بونس مواد کے ساتھ ہوم ریلیز کی تاریخ ملتی ہے۔
- کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق عمل نہ کریں: ٹریفک پولیس نے عوام کو خبردا کر دیا
- ایران کا اردن میں امریکی فضائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کادعویٰ
- 400 کلو چاندی چوری کیس، سابق کلکٹر کسٹم سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان تنازع سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
- کراچی میں جینا کسی امتحان سے کم نہیں اداکارہ عائشہ عمر
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔