بیجنگ(نیوزڈیسک)یکم مارچ کو شائع ہونے والے ” چھیوشی” میگزین کے پانچویں شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے “سی پی پی سی سی کے کام کو مضبوط اور بہتر بنانا اور مشاورتی جمہوریت کی جامع ترقی”۔
مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سی پی پی سی سی ، سی پی سی کی قیادت میں مختلف جمہوری جماعتوں، پارٹی سے غیر وابستہ شخصیات، عوامی تنظیموں اور تمام قومیتوں اور زندگی کے تمام شعبوں کے لوگوں کے لیے سیاسی نظام میں ایک عظیم تخلیق ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں ، سی پی پی سی سی نے اتحاد اور جمہوریت کے دو اہم موضوعات پر عمل کیا ، اور عوامی جمہوریہ چین کے قیام اور سوشلسٹ انقلاب ، تعمیر اور اصلاح کے مختلف تاریخی ادوار میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے ۔
مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں کثیر الجماعتی تعاون اور سیاسی مشاورت کا نظام چین میں ایک بنیادی سیاسی نظام ہے۔ مشاورتی جمہوریت کو ہمہ جہت انداز میں فروغ دینا ضروری ہے۔ مشاورتی جمہوریت ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کی ایک اہم شکل ہے۔ سی پی پی سی سی کی جانب سے مشاورت کے دوران وسیع اتحاد اور کثیر الجماعتی تعاون کے فروغ نیز عوامی جمہوریت پر عمل نے چین کی سوشلسٹ جمہوریت کی خصوصیات اور فوائد کو مکمل طور پر ظاہر کیا ہے۔
Trending
- کراچی میں ایک اور بند فلیٹ سے 2 بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمد
- چین اور روس ایران کی مدد نہیں کر رہے، ٹرمپ
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 106 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔