حال ہی میں جب ایک چینی طالب علم امریکہ کے سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں داخل ہوا تو اسے امریکی سرحدی قانون نافذ کرنے والے حکام پوچھ گچھ کے لیےچھوٹے بلیک روم میں لے گئے، 20 گھنٹے سے زائد عرصے تک حراست میں رکھا گیا اور بالآخر اس کا ویزا منسوخ کر دیا گیا اور وطن واپس بھیج دیا گیا۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حالیہ واقعات نے ایک بار پھر یہ ظاہر کیا ہے کہ امریکہ قانون کے نفاذ کے عام دائرے سے بہت آگے نکل گیا ہے۔ امریکہ کے عمل نے چین اور امریکہ کے درمیان معمول کے افرادی تبادلوں میں سنگین مداخلت کی ہے، اور چینی اور امریکی سربراہان مملکت کے اتفاق رائے کی بھی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔چین اس پرسنگین اعتراض اور مخالفت کا اظہار کرتا ہے۔
ماؤ نینگ نے زور دے کر کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ نام نہاد “قومی سلامتی” کی آڑ میں امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے چینی طالب علموں کو ہراساں کرنا بند کرے، دوطرفہ تعلقات میں رائے عامہ کے ماحول کو زہر آلود کرنا بند کرے، دونوں عوام کے درمیان دوستانہ تبادلوں میں رکاوٹ ڈالنا بند کرے۔ماؤ نینگ نے کہا کہ چین چینی شہریوں کے جائز اور قانونی حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کرے گا۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔