by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی لانڈھی بابر مارکیٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کراچی (پی این پی) شہر قائد کے علاقے لانڈھی بابر مارکیٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ 

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق لانڈھی کے علاقے بابر مارکیٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ 

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ عثمان کے نام سے کی گئی متوفی لانڈھی کا رہائشی تھا ۔



PNP

Comments are closed.