بیجنگ(نیوزڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ نے پاکستان کے نو منتخب صدر آصف علی زرداری کے نام تہنیتی پیغام بھیجا اور انہیں پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔
اتوار کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان اچھے ہمسائے، اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان “آہنی” دوستی ایک تاریخی انتخاب اور دونوں عوام کی قیمتی دولت ہے۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک نے اعلیٰ سطح کے قریبی تبادلوں کو برقرار رکھا ہے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر میں بھر پور نتائج حاصل کیے ہیں اور دوطرفہ تعلقات میں اعلی سطح کی ترقی کو برقرار رکھا ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ اس وقت دنیا کوبڑی تبدیلیوں کا سامنا ہے اور چین- پاکستان تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت زیادہ نمایاں ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاک -چین تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں ۔ وہ چین اور پاکستان کے درمیان روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینے، چین اور پاکستان کے درمیان سدا بہار اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی ترقی کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے اور نئے دور میں چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو تیز کرتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فوائد پہنچانے کے لیے صدر زرداری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں ۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔