اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ رمضان کے بعد علی امین گنڈاپور کیلئے پریشانیاں شروع ہونگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور مدت پوری نہیں کر پائیں گے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ہار جیت اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے، میں رکن قومی اسمبلی، وفاقی وزیر اور سینیٹر رہا ہوں، میں نے خود استعفیٰ دیا، کوئی استعفیٰ نہیں دلوا سکتا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ میرے خیال سے یہ حکومت دو ڈھائی سال رہے گی، پاکستان کے انتخابات میں خرید و فروخت ہوتی ہے، میں نہیں کہہ سکتا کہ اس بار خرید و فروخت نہیں ہوگی۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی چاند پر حکومت بنائیں تو بہتر ہے، بانی پی ٹی آئی کو سمجھایا ان کو سمجھ نہیں آیا، اب بھی سمجھ نہیں آ رہا۔
Trending
- کراچی میں ایک اور بند فلیٹ سے 2 بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمد
- چین اور روس ایران کی مدد نہیں کر رہے، ٹرمپ
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 106 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔