پاکستان قونصلیٹ جدہ کے ویلفیئر اتاشی ثاقب علی خان کی کوششیں رنگ لے آئیں ،دونوں ٹانگوں سے معذور پاکستانی ٹرک ڈرائیور پاکستان پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستانی ٹرک ڈرائیور عبدالستار سے ڈھائی سال قبل ٹرک چلاتے ہوئے سعودی شہری کی گاڑی سے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں عبدالستار دونوں ٹانگوں سے معذور ہوگیا تاہم ڈرائیونگ کی غلطی پر سعودی شہری کی جانب سے عبدالستار پر 65 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ دوسری جانب عبدالستار اپنی دونوں ٹانگوں سے معذور ہوچکا تھا ۔
جدہ قونصلیٹ کے ویلفیر اتاشی ثاقب علی خان نے پاکستانی کمیونٹی کے مخیر حضرات اور میمن ویلفیر سوسائٹی جدہ کے تعاون سے عبدالستار پر عائد 65 ہزار ریال جرمانہ ادا کیا جسکے بعد عبدالستار پاکستان پہنچ چکا ہے ۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اس اقدام کو خوب سراہا ہے ۔
پاکستانی کمیونٹی صحافی برادری نے ویلفیئر افیسر ثاقب علی خان اور میمن ویلفیئر سوسائٹی کوزبردست خراج تحسین پیش کیا جن کی کوششوں سے دونوں ٹانگوں سے معذور ڈرائیور عبدلستار پاکستان اپنے گھر پہنچ گیا عبدالستار نے پاکستانی صحافیوں سے ٹیلی فون بات چیت کرتے ہوئے ویلفیئر افیسر ثاقب علی خان اور میمن ویلفیئر سوسائٹی کا تہہ دل شکریہ ادا کیا اور کہا میں قبر کی دیواروں تک ان کا احسان مند ہوں۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔