اسلام آباد: انفارمیشن گروپ کے گریڈ20 کے سینئر آفیسرمبشر حسن کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر(پی آئی او) تعینات کردیاگیاہے اور ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیا۔اس سے قبل نگران دورمیں طارق محمود خان کو پی آئی او تعینات کیاگیاتھا،مبشر حسن اس سے قبل پی ڈی ایم کے دور حکومت میں بھی پی آئی او کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں اور وہ این ڈی یو کورس کے لیے چار ماہ کی رخصت پرتھے اور اپنی نئی تقرری کے منتظر تھے ان کاشمار انفارمیشن گروپ کے انتہائی قابل اور محنتی افسران میں کیاجاتا ہے، وہ اپنی سروس کےدوران وزیراعظم ہاوس ،وزارت اطلاعات اور دیگراہم عہدوں پر بھی تعینات رہے ،ان کی تقرری اس سے قبل پنجاب حکومت میں بھی کئے جانے کا فیصلہ ہواتھاجہاں ان کی تعیناتی ہونے والی تھی کہ وزیراطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے ان کی سابقہ اعلیٰ کارکردگی کو پیش نظررکھتے ہوئے ان کی خدمات پنجاب حکومت سے واپس منگوائی اور اب انہیں دوبارہ پی آئی او تعینات کردیاگیاہے،ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات اور پاکستان ٹیلی ویژن میں بھی اعلیٰ عہدوں پر آئندہ چندروزمیں اہم تقرروتبادلوں کاامکان ہے۔
Trending
- جنوبی کوریا کا تمام 5 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو مفت اے آئی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
- سانحہ پمز: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افراد کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی
- زندگی رہی تو شاید بلاول کو بھی وزیر اعظم بنتا دیکھ لوں: عمران اسماعیل
- دشمن کو فائدہ پہنچانے والے بیانات سے گریز کیا جائے:مجتبیٰ خامنہ ای
- رکشہ ڈرائیور نے جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا ء کرکے زیادتی کا نشانہ بناڈالا
- کورنگی میں اب صرف کام ہوگا ماموں اور مرغا بننے کا وقت ختم ہوچکا مرتضیٰ وہاب
- یوکرین میں ویئر ہاؤس پر روسی حملے میں 27 افراد ہلاک،درجنوں زخمی
- انڈسٹری لگے گی، کاروبار ہوگا تو ملک چلے گا، ہارون اختر
- مائیک ہیسن اور عاقب جاوید شہزادہ چارلس کے عشائیے میں شرکت کیلئے لندن جائیں گے
- کورنگی اور لانڈھی کے صنعتی علاقوں میں بہتری کے لیے 4 ارب روپے خرچ ہوں گے، ناصر حسین شاہ