سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں سفارتی کوارٹر میں پہلی بار شراب خانہ کھول دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت سرکاری طور پر دارالحکومت میں شراب خانہ کھلنے کی تصدیق نہیں کی تاہم سفارتکاروں کو خصوصی ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مہمان یا 21 سے کم عمر فرد کو اسٹور میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ دکان میں فوٹوگرافی اور موبائل فون کا استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔
قبل ازیں رواں سال کے آغاز میں خبر سامنے آئی تھی کہ سعودی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار ملک میں شراب خانہ کھولنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ دارالحکومت ریاض میں ملک کا پہلا الکحل اسٹور خصوصی طور پر غیرمسلم سفارت کاروں کیلئے کھولا جائے گا۔
صارفین کو شراب کی خریداری کیلئے موبائل ایپ کے ذریعے اندراج کرانا ہوگا اور وزارت خارجہ سے کلیئرنس کوڈ حاصل کرنا ہوگا، صارفین کو اُن کے ماہانہ کوٹے کے مطابق شراب فراہم کی جائے گی۔
Trending
- پمز میں چیف ٹیکنیشن کی بھرتی روک دی گئی، نوٹس جاری
- سہ فریقی ٹی20 سیریز، نمیبیا نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے ہرادیا
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔