چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر چیف جسٹس کی حیثیت سے حاضری اعزاز کی بات ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسی نے مزار قائد کراچی پر حاضری دی۔ بابائے قوم کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔ چیف جسٹس نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے لکھا کہ بانی پاکستان قائد اعظم کے مزار پر چیف جسٹس کی حیثیت سے حاضری اعزاز کی بات ہے۔
چیف جسٹس نے مزید لکھا کہ قائد جیسے عظیم رہنما کی جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں خطے کے سب سے زیادہ آبادی والا مسلم ملک وجود میں آیا۔ 75 سال بعد ہمیں یاد دلاتا ہے کہ برداشت، رواداری اور صرف جمہوری نظام ہی اس وژن کو برقرار رکھتا ہے۔ قائد اعظم کا نصب العین اتحاد ، تنظیم اور یقین محکم تھا
انہوں نے لکھا کہ چونکہ قائداعظم کی ہمشیرہ ہمیشہ ان کے ساتھ رہی ہیں، ان کی مثال کو مدنظر رکھتے ہوئے میری اہلیہ سرینا عیسیٰ بھی قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے میرے ساتھ موجود ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے بھی مہمانوں کی کتاب پر دستخط کیے۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔