رومانیہ کی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،نیٹو کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میرسیہ جیوان نے کہا کہ نیٹو کا یوکرین میں فوج تعینات کرنے کا ابھی کوئی منصوبہ یا سیاسی ارادہ نہیں ہے، نیٹو کا فیصلہ مشاورت سے کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر چہ نیٹو ،یوکرین کی حمایت کرنے کی پوری کوشش کرنے کو تیار ہے لیکن یہ نہیں چاہتا ہے کہ یہ تنازع نیٹو اور روس کے مابین جنگ بن جائے۔ ان کی رائے میں حالیہ دنوں میں یوکرینی پائلٹس کی تربیت اور ایف-16 طیاروں کی فراہمی کا فیصلہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہےاور “ریڈ لائن” کو عبور نہیں کیا گیا۔
اس سے پہلے پولینڈ کے وزیر خارجہ سکورسکی نے کہا تھا کہ یوکرین میں نیٹو کی فوج تعینات کرنا بعید از قیاس نہیں ہے اور نیٹو کے رکن ممالک کے سپاہی ،یوکرین میں نظر آئے ہیں۔
روسی صدر کے پریس سیکرٹری دمتری پیسکوف نے کہا کہ یوکرین میں نیٹو کی فوج تعینات کرنے کے بارے میں بیانات صورتحال کی شدت میں اضافہ کریں گے اور اس کے نتائج خطر ناک ہو سکتے ہیں۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔