بیجنگ:چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے سلوواکیا کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو کی مزاج پرسی کے لیے ایک خصوصی پیغام ارسال کیا۔
اپنے پیغام میں لی چھیانگ نے کہا کہ انہیں چند روز قبل وزیرِ اعظم رابرٹ فیکو پر کیے جانے والے قاتلانہ حملے اور اس کے نتیجے میں ان کے زخمی ہونے کے بارے میں جان کر بے حد دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے اس واقعے پر دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ رابرٹ فیکو جلد ہی مکمل صحت یاب ہوجائیں گے۔
واضح رہے سلوواکیہ کے عوامیت پسند وزیرِ اعظم رابرٹ فیکو بدھ کی سہ پہر گولی لگنے سے زخمی ہو گئے تھے ۔59 سالہ فیکو کے پیٹ میں زخم آئے جب دارالحکومت سے تقریباً 150 کلومیٹر شمال مشرق میں ہینڈلووا قصبے میں ہاؤس آف کلچر کے باہر ان پر چار گولیاں چلائی گئیں۔ وہ وہاں اپنے حامیوں سے ملاقات کر رہے تھے۔ ٹی وی چینل نے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو سربمہر کر دیا۔
Trending
- ایم کیو ایم پاکستان کے اعجاز الحق نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
- سیاسی ہلچل، 100 انڈیکس کی محتاط تیزی، کاروباری حجم ہفتے میں کم ترین
- علی رحمٰن خان کا نیا لک دیکھ کر مداح حیران، ہالی ووڈ اداکاروں سے موازنہ
- سری لنکا کی پاکستانی برآمدکنندگان کو 19 ارب ڈالر کی درآمدی مارکیٹ میں رسائی کی پیشکش
- فائزہ خان کا حنا الطاف کو انوکھا جواب، رات گئے کراچی کی سڑک پر واک
- اقرار الحسن کیخلاف ریاست مخالف مواد کی تشہیر کے مقدمہ میں فرد جرم عائد کردی گئی
- ویلنگٹن ٹیسٹ: ہینری نکولز اور گلین فلپس نے بھارتی بولرز کی محنت پر پانی پھیر دیا
- کراچی میں گل پلازہ گرانے کیلیے ٹیکنیکل بڈز کھول دی گئیں، عمارت کتنے دن میں گرانا ہوگی؟ جانیے
- والد کے انتقال کے بعد گھر چلانے کی فکر تھی، گلوکار زین زوہیب کا انکشاف
- سونا 15ہزار 400 روپے فی تولہ سستا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔