بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے چین اور خلیج تعاون تنظیم کے ممالک کے صنعتی اور سرمایہ کاری تعاون فورم کے نام مبارکباد کا ایک خط ارسال کیا۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ جی سی سی ممالک کے ساتھ چین کے دوستانہ تبادلے ہزاروں برسوں پر محیط ہیں۔ 2022 میں ، پہلے چین – جی سی سی سربراہ اجلاس کا کامیاب انعقاد ہوا ، جس نے چین اور جی سی سی ممالک کے مابین تعاون کو گہرا کرنے کے لئے ایک نئی صورتحال پیدا کی۔ چین اور جی سی سی ممالک کے درمیان صنعتی اور سرمایہ کاری تعاون کو گہرا کرنا ،بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور جی سی سی ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں اور وژن کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے سازگار ہے۔ چین، اتحاد کو فروغ دینے کے لیے جی سی سی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے اور چین جی سی سی تعلقات میں ایک نیا باب لکھنے کے لیے تیار ہے۔ چین-جی سی سی ممالک کا صنعتی و سرمایہ کاری تعاون فورم 23 مئی کو صوبہ فوجیان کے شہر شیامین میں شروع ہوا، جس کا موضوع ہے “مستقبل پر مبنی ، چین اور جی سی سی ممالک کے مابین صنعتی اور سرمایہ کاری تعاون کی اعلی معیار کی ترقی کا مشترکہ فروغ “۔
Trending
- کراچی میں ایک اور بند فلیٹ سے 2 بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمد
- چین اور روس ایران کی مدد نہیں کر رہے، ٹرمپ
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 106 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ