بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے 26 جولائی کو بتایا کہ 28 جولائی سے یوریشین امور کے لیے چینی حکومت کے خصوصی نمائندے لی ہوئی یوکرین بحران پر شٹل ڈپلومیسی کے چوتھے دور کے لئے برازیل، جنوبی افریقہ اور انڈونیشیا کا دورہ کر یں گے تا کہ موجودہ صورتحال اور امن مذاکرات کے عمل پر “گلوبل ساؤتھ” کے اہم ارکان کے ساتھ مزید خیالات کا تبادلہ کیا جاسکے، صورتحال کو بہتر کرنے کے طریقے تلاش کیے جاسکیں اور امن مذاکرات کی بحالی کے لیے شرائط اکٹھی کی جا سکیں۔
ماؤ ننگ نے کہا کہ یوکرین میں بحران میں بڑے پیمانے پر اضافے کو تقریبا ڈھائی سال ہو چکے ہیں، جنگ اب بھی جاری ہے، امن مذاکرات کے امکانات اب بھی غیر واضح ہیں، اور تنازعے کے مزید بڑھنے اور پھیلنے کا خطرہ ہے، جس پر عام طور پر بین الاقوامی برادری اور خاص طور پر “گلوبل ساؤتھ” کے ممالک کو تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے چین ہمیشہ بحران کے سیاسی حل کو فروغ دینے کے لئے پرعزم رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے “چار نکات” پیش کیے، جس کی بنیاد پر چین اور برازیل نے مشترکہ طور پر “چھ نکاتی اتفاق رائے” جاری کیا، جس پر بین الاقوامی برادری نے وسیع پیمانے پر ردعمل دیا اور حمایت کی۔اسی تناظر میں چین اپنے خصوصی نمائندے لی ہوئی کو یوکرین بحران پر شٹل ڈپلومیسی کے چوتھے دور کے لئے بھیج رہا ہے تا کہ امن مذاکرات کی بحالی کے لیے شرائط اکٹھی کی جا سکیں ۔
Trending
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔