by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق عمل نہ کریں: ٹریفک پولیس نے عوام کو خبردا کر دیا

کراچی (پی این پی) کراچی ٹریفک پولیس نے جعلی ایس ایم ایس سے عوام کو خبردار کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ بعض نوسرباز عناصر 1915 نمبر کے نام سے جعلی ایس ایم ایس اور ای چالان سے متعلق گمراہ کن پیغامات ارسال کررہے ہیں۔

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق عمل نہ کریں۔

 کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کیے جانے والے سرکاری پیغامات صرف مستند ذرائع سے ارسال کیے جاتے ہیں، کسی بھی غیر مصدقہ لنک پر کل کرنے، اپنی ذاتی معلومات یا تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کریں۔

 ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ آپ کو کسی ایس ایم ایس یا ای چالان کے بارے میں شبہ ہو تو فوری طور پر ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کرکے تصدیق کریں



PNP

Comments are closed.