آبنائے ہرمز میں دو بحری جہاز ٹکراگئے۔ایران نے 23 غیرملکی اہلکاروں کو بچا لیا
ایران کی نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز میں قشم جزیرے کے شمال میں دو بحری جہازوں کے تصادم کے بعد 23 غیر ملکی عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک بلک کیریئر (مال بردار جہاز) دوسرے جہاز سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں اس کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا اور جہاز میں پانی داخل ہونا شروع ہوگیا۔
صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر جہاز کے کپتان نے فوری طور پر ہنگامی انخلا کا حکم دیا، جس کے بعد تمام 23 غیر ملکی عملے کے ارکان کو بحفاظت نکال کر قشم جزیرے منتقل کر دیا گیا۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق امدادی کارروائی کامیابی سے مکمل کر لی گئی، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
PNP
Comments are closed.