by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں جینا کسی امتحان سے کم نہیں اداکارہ عائشہ عمر

کراچی (پی این پی) پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان عائشہ عمر نے شہر قائد کو دنیا کے کم رہائش پذیر شہروں میں شمار کیے جانے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس شہر میں زندگی گزارنے والے دراصل کسی اعزاز یا تمغے کے مستحق ہیں۔ کراچی کے باسی جن حالات میں روزمرہ زندگی گزارتے ہیں، وہ کسی بڑے امتحان سے کم نہیں۔

یہ ردِعمل برطانوی تحقیقی ادارے دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (EIU) کی جانب سے جاری کیے گئے گلوبل لائیویبلٹی انڈیکس 2026 کے بعد سامنے آیا، جس میں کراچی کو دنیا کے رہنے کے لیے چوتھے بدترین شہر کے طور پر درجہ دیا گیا۔ عائشہ عمر نے اس رپورٹ سے متعلق ایک پوسٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس درجہ بندی نے انہیں کسی طور حیران نہیں کیا۔

 اداکارہ نے کراچی کے شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹوٹی پھوٹی اور آلودہ سڑکوں پر سفر کرتے ہیں، گھنٹوں ٹریفک جام کا سامنا کرتے ہیں، گیس اور بجلی کی مسلسل قلت برداشت کرتے ہیں، ہر وقت جرائم اور ڈکیتی کے خوف کے سائے میں رہتے ہیں، اس کے باوجود سخت محنت کرتے ہیں، ٹیکس ادا کرتے ہیں اور ملکی معیشت میں اپنا بھرپور کردار نبھاتے ہیں۔ ان کے مطابق ایسے حالات میں زندگی گزارنا خود ایک بڑی کامیابی ہے۔



PNP

Comments are closed.