اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے چین، روس اور الجزائر کی درخواست پر غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال پر ایک غیر معمولی اجلاس منعقد کیا۔ چینی نمائندے نے کہا کہ جلد از جلد جنگ بندی کا حصول لازم ہے اور انسانی امداد کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں تنازع 9 ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہے، سنگین انسانی تباہی شدت اختیار کر چکی ہے، تقریباً 40 ہزار بے گناہ شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی بنیاد کی بار بار خلاف ورزی کی گئی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین مشرق قریب میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے خلاف حملوں اور الزام تراشی اور ایجنسی کے معمول کے آپریشن اور اس کے فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششوں اور اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ حالیہ دنوں اسرائیلی افواج کی جانب سے ادارے کی انسانی ہمدردی کی نقل و حمل کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جو تشویشناک ہے۔ انسانی ہمدردی کے کارکنوں کی حفاظت کی ضمانت دی جانی چاہئے اور واقعات کی مکمل تحقیقات کی جانی چاہئے اور جوابدہ ہونا چاہئے۔
چینی مندوب نے کہا کہ رواں ہفتے مختلف فلسطینی دھڑوں نے بیجنگ میں مصالحتی مذاکرات کیے اور ایک اہم اتفاق رائے پر پہنچے، جو ” فلسطین پر فلسطینیوں کی حکمرانی ” کے اصول کو برقرار رکھنے اور غزہ میں جنگ کے بعد کی حکمرانی کو فروغ دینے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ چین فلسطین میں ایک آزاد ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور مسئلہ فلسطین کو سیاسی تصفیے کے لئے صحیح راستے پر لانے کے لئے ایک زیادہ وسیع ، زیادہ مستند اور زیادہ موثر بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پیش کرتا ہے۔
Trending
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
- لارڈز ٹیسٹ، پہلی اننگز میں انگلینڈ 290 پر آل آؤٹ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔