اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایران کو شاہین میزائل دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے فلسطین کی موجودہ صورت حال پر او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی، جس میں نائب وزیراعظم نے فلسطین میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کو بلا تعطل جاری رکھنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ آسیان دن کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے مبارکباد دی۔ رواں ہفتے کے آغاز میں 5اگست کو 5 سال مکمل ہونے پر یوم استحصال کشمیر منایا گیا۔ کشمیری بھائیوں سے پاکستان اپنی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ بھارتی میڈیا پاکستان کے کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے۔
مماز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کو نسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔ امریکا میں پاکستانی کی جانب ڈونلڈ ٹرمپ پرحملے کے حوالے سے امریکی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ہم اس مسئلے کے حوالے سے امریکا کی جانب سے تفصیلات کے انتظار میں ہیں۔ پاکستانی سفارتخانہ امریکا میں پاکستانی شہریوں کے حوالے سے امریکی حکام سے رابطے میں ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے مثبت تعلقات ہیں جو عرصہ دراز سے ہیں۔ دفتر خارجہ نے بنگلادیشی عوام اور حکومت کے لیے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ پاکستان نے بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے نئے چیف ایڈوائزر کو مبارکباد دی ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے تقریب حلف برداری میں شرکت بھی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے بعد قائم مقام ایرانی وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس کے دوران پاکستان اور ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات ہو ئی۔ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے اپنی کوششیں جا ری رکھے گا۔
ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کے ایران کو شاہین میزائل دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پوری قوم ارشد ندیم کو پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتے پر مبارکباد پیش کر تی ہے۔
علاوہ ازیں کانگریس میں پیش کیے گئے بھارت امریکا دفاعی تعاون بل کے معاملے پر ترجمان نے کہا کہ ہم نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ دوست ممالک کو اس میں نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ امید ہے کہ امریکی کانگریس پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں کردار ادا کرے گی۔
Trending
- بحری ناکہ بندی غیرقانونی، اشتعال انگیز غلطی ہے،ایرانی سفیر
- سوئیڈش ٹینس لیجنڈ بیورن بورگ اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
- کاروباری شخصیات کیلیے الگ پاسپورٹ سے متعلق بڑی خوشخبری
- امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ
- پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو خوشخبری سنادی
- بھارتی کم عمر کرکٹر ویبھو سوریا ونشی سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
- پہلے خریدیں بعد میں پے کریں ، مشہور کمپنی علی بابا کا پاکستان کیلئے اہم اعلان ، لائسنس جاری ہو گیا
- مریم نواز کا کاشتکاروں کو 6 ارب کا باردانہ مفت دینے کا اعلان
- پاکستان میں ہمیشہ معیاری فاسٹ بولرز پیدا ہوئے: کورٹنی والش
- عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔