بیجنگ:14 جولائی 2024 ء کو چھنگ حوا یونیورسٹی میں بنیادی علوم پر 2024 کی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوا۔ کانفرنس میں اندرون اور بیرون ملک سے 800 سے زائد اسکالرز نے شرکت کی۔ ان میں معاشیات میں نوبل انعام یافتہ، ورلڈ اکنامک سوسائٹی کے صدر اور چھنگ حوا یونیورسٹی کے اعزازی پروفیسر ایرک ماسکن بھی شامل تھے ۔
چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں ایرک ماسکن نے کہا کہ سائنس بنیادی طور پر تعاون پر مبنی ایک نصب العین ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ تر معاشی ترقی نئے خیالات کی وجہ سے ہوتی ہے ، جو بنیادی سائنس کے ذریعہ پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنیادی سائنس پر بین الاقوامی کانفرنس تقسیم سے مقابلے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔
ایرک ماسکن نے کہا کہ چین کی کامیابی کے کئی راز ہیں۔ سب سے پہلے، چین مارکیٹ اکانومی کو فروغ دیتا ہے. مارکیٹ کی قوتوں نے چین کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔دنیا کے لئے چین کا کھلاپن بھی درست سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ اس کے علاوہ، چینی حکومت کا تنظیمی ڈھانچہ خاص طور پر کامیاب رہا ہے،
چین میں مرکزی حکومت، صوبائی اور مقامی حکومتیں ہیں۔ اس فریم ورک کے تحت چین کچھ جگہوں پر آزمائشی منصوبے بھی چلا سکتا ہے جو کہ بڑی اچھی معاشی سوچ ہے۔مارکیٹ اکانومی میں حکومت کے کردار کے حوالے سے ماسکن کا کہنا تھا کہ کچھ مواقعوں میں مارکیٹ ناکام بھی ہو سکتی ہے اور یہی وہ وقت ہوتا ہے جب حکومت کی مداخلت اہم ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کی مستحکم کارکردگی کے حصول کےلئے حکومت اور مارکیٹ کا بیک وقت کردار ادا کرنا ضروری ہے،ایرک ماسکن کا کہنا تھا کہ مثال کے طور پر، آب و ہوا کی تبدیلیوں سے نمٹنے کے سلسلے میں دنیا کو کاربن کے اخراج کے لئے ایک موثر مارکیٹ بنانے کی ضرورت ہے. اس طرح کی مارکیٹ خود بخود وجود میں نہیں آتی جب تک کہ ہم اسے فعال طور پر نہ قائم کریں ۔ اس صورت میں صرف حکومت ہی نئی مارکیٹوں کی تخلیق میں کردار ادا سکتی ہے۔
خصوصی انٹرویو میں پروفیسر ماسکن نے کہا کہ دنیا کے لئے یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ چین کی معیشت مشکل وقت میں گروتھ انجن کا کردار ادا کرتی ہے اور چیلنجز کا سامنا کرنے میں زیادہ یقین فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ تمام ممالک آپس میں تعاون کرتے ہوئے کھلےپن اور اشتراک کو آگے بڑھائیں گے اور مشترکہ طور پر ترقی کو فروغ دیں گے۔
Trending
- عامر خان کی تیسری شادی پر شیکھر سمن نے کیا کہا؟ تبصرہ وائرل
- ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرین کی تعداد 102 ہوگئی، صوبائی وزیر کا کارروائی کا اعلان
- توہینِ مذہب اور پیکا ایکٹ کیس؛ ریحان طارق کے حق میں علماء کے فتوے پیش کردیئے گئے
- مائیکل جیکسن کی بایوپک نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرلیا
- ‘اسٹار وار: دی مینڈلورین اینڈ گروگو’ کو خصوصی بونس مواد کے ساتھ ہوم ریلیز کی تاریخ ملتی ہے۔
- کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق عمل نہ کریں: ٹریفک پولیس نے عوام کو خبردا کر دیا
- ایران کا اردن میں امریکی فضائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کادعویٰ
- 400 کلو چاندی چوری کیس، سابق کلکٹر کسٹم سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان تنازع سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
- کراچی میں جینا کسی امتحان سے کم نہیں اداکارہ عائشہ عمر
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔