بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ اور برازیل کے صدر سیو لولا ڈی سلوا نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ صدر ڈی سلوا کے گزشتہ سال کامیاب دورہ چین کے دوران نئے دور میں چین برازیل تعلقات کے مستقبل کی قیادت کے لئے اہم اتفاق رائے حاصل ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ چین برازیل کے ساتھ مل کر سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر لیتے ہوئے دونوں ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں کو مربوط کرنے، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے اور چین برازیل تعلقات کو وقت کے نئے موضوعات فراہم کرنےکے لئے تیار ہے تاکہ چین برازیل ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ طور پر تعمیر کی جائے ۔برازیل کے صدر سیو لولا ڈی سلوا نے کہا کہ گزشتہ نصف صدی سے برازیل چین دوستی مسلسل مضبوط ہوتی جا رہی ہے اور برازیل چین تعلقات کثیر قطبی نظام کی تعمیر اور زیادہ منصفانہ اور موثر عالمی حکمرانی کے لئے روزبروز اہم ہوتے جا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کے اگلے 50 سالوں میں ہم شانہ بشانہ نئی راہیں کھولیں گے اور مشترکہ تقدیر کے حامل روشن مستقبل کی تعمیر کریں گے۔
اسی دن ، چین کے نائب صدر ہان زنگ نے بھی برازیل کے نائب صدر گیرالڈو الکمن کے ساتھ مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔
Trending
- کراچی میں ایک اور بند فلیٹ سے 2 بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمد
- چین اور روس ایران کی مدد نہیں کر رہے، ٹرمپ
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 106 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔