ثناء یوسف کے قاتل عمر حیات کو ایک اور مقدمے میں سزا
اسلام آباد(پی این پی)ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کے ملزم عمر حیات کو اسلحہ کے مقدمہ میں بھی سزا سنا دی گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے عمر حیات کو پاکستان آرمز آرڈیننس کی سیکشن 13کے تحت سزا سنائی۔فیصلے میں کہا گیا کہ عمر حیات کو اسلحہ کے کیس میں 2سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جاتی ہے، جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید ایک ماہ قید کاٹنا ہوگی۔یاد رہے کہ عمر حیات کے خلاف اسلحہ کا مقدمہ تھانہ سمبل میں درج تھا۔ اس سے قبل ملزم کو ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو جان سے مارنے کے مقدمے میں سزائے موت بھی سنائی گئی تھی۔
PNP
Comments are closed.