دہشت گردی کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے عالمی دن پر 21 اگست کو اقوام متحدہ نے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والوں اور زندہ بچ جانے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور دنیا کو یہ احساس دلایا گیا کہ “اس دنیا میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے”۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک اعلی سطحی تقریب میں ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے شرکت کی جس کا موضوع تھا “امن کے لیے آوازیں: دہشت گردی کے متاثرین امن کے حامی اور امن سکھانے والوں کے طور پر ” ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ناقابل تصور غم کا باعث بنتی ہے، متاثر خاندانوں اور برادریوں کو ہمیشہ کے لئے تبدیل کر دیتی ہے اور زخم کبھی مکمل طور پر بھرتا نہیں ۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ دہشت گردی کے متاثرین کی یاد کے عالمی دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو سننے اور سیکھنے کی ترغیب دینا اور انہیں یاد دلانا ہے کہ “ہمیں ہمیشہ امید کی روشنی کی تلاش کرنی چاہئے۔
یاد رہے کہ 2017 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں ہر سال 21 اگست کو دہشت گردی کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کا عالمی دن قرار دیا گیا تھا۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔