بیجنگ: حال ہی میں کچھ غیر ملکی میڈیا نے اس حقیقت پر توجہ دی ہے کہ اس سال کی پہلی ششماہی میں چین کی صاف توانائی کی بجلی کی نئی پیداوار گزشتہ سال کے اسی عرصے میں برطانیہ کی کل بجلی کی پیداوار کے برابر ہے اور ان کا خیال ہے کہ چین میں قابل تجدید توانائی کی تیز رفتار ترقی موسمیاتی تباہی سے بچنے کے لئے دنیا کی اب تک کی سب سے بڑی امید ہوسکتی ہے۔ اس حوالے سے 23 اگست کو چین کی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ نئی توانائی کی صنعت کی تیز رفتار ترقی کی بدولت چین دنیا میں انرجی انٹینسٹی میں تیزی سے کمی والے ممالک میں سے ایک بن گیا ہے اور اس نے دنیا کی سب سے بڑی اور مکمل نئی توانائی کی صنعتی چین بھی بنائی ہے جو دنیا کے لیے 70 فیصد فوٹووولٹک ماڈیولز اور 60 فیصد ونڈ پاور آلات اور عالمی توانائی کی تبدیلی اور پائیدار ترقی کے لیے اہم محرک قوت فراہم کرتی ہے۔
ترجمان نے خاص طور پر ذکر کیا ہے کہ چین کی نئی توانائی کی مصنوعات نے “گلوبل ساؤتھ” ممالک کی سبز تبدیلی میں مؤثر کردار ادا کیا ہے اور مقامی لوگوں کے معیار زندگی کو نمایاں طور پر بہتر بنایا ہے۔
ماؤ ننگ کا کہنا تھا کہ چین اپنی سبز ترقی کو فروغ دیتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور عالمی ماحولیاتی حکمرانی کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ کچھ ممالک کا چین کی سبز صنعت کو دباؤ میں لانے کی کوشش کرنا ، آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کی عالمی کوششوں کے لئے سازگار نہیں ہے کیوں کہ دنیا کو ماحول دوست ترقی میں رکاوٹوں کے بجائے تعاون کی ضرورت ہے۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔