بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کی اقتصادی ترقی سے دوسرے ممالک کے لیے مواقعوں کی مناسبت سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران، چین کی اقتصادی ترقی کی شرح بڑی معیشتوں میں سر فہرست ہے اور عالمی اقتصادی ترقی میں اس کا حصہ تقریبا 30فیصد رہا ہے اور چین 140 سے زیادہ ممالک اور خطوں کا اہم تجارتی شراکت دار بن چکا ہے. انہوں نے کہا کہ اس سال بھی چین کی معیشت نے اپنے مجموعی استحکام اور ترقی کے رجحان کو جاری رکھا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس نے 300 سے زائد اہم اصلاحاتی اقدامات پیش کیے، جس سے اعلی ٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دینے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کا مضبوط اشارہ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین مارکیٹ تک رسائی میں مزید نرمی پیدا کرے گا، آزادانہ کھلے پن اور سب سے کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے یکطرفہ کھلے پن کو وسعت دے گا،تاکہ اس سے عالمی سطح پر مشترکہ اوپننگ اپ کو فروغ دیا جا سکے ۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ایک بڑی مارکیٹ، مکمل صنعتی نظام اور اچھے کاروباری ماحول کے ساتھ، چین اپنی پائیدار اقتصادی ترقی سے عالمی معیشت میں مزید توانائی فراہم کرے گا۔
Trending
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔