کراچی (نیوزڈیسک)عراق میں پھنسے ہوئے 375 پاکستانی بغداد سے کراچی پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بغداد ایئرپورٹ پر پھنسے 654 پاکستانی زائرین میں سے پیچھے رہ جانے والے باقی زائرین کا دوسری پرواز سے آج سہ پہر 3 بجے کے بعد کراچی پہنچنے کا امکان ہے، بغداد ایئرپورٹ سے پاکستانی زائرین کو وطن واپس لانے کیلئے پہلی پرواز رات دیر گئے 375 زائرین کو لے کر کراچی کیلئے روانہ ہوئی جو علی الصبح کراچی پہنچی۔
یاد رہے کہ عراق کے شہر بغداد سے زائرین کو لیکر پاکستان آنے والی فلائٹس منسوخ ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے کئی زائرین بغداد ایئرپورٹ پر پھنس گئے تھے۔
واضح رہے کہ بغداد ایئرپورٹ پر پاکستانی زائرین کے پھنسے ہونے کے معاملے پر وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نے عراق میں پاکستانی سفیرذیشان احمد سے رابطہ کیا اور بغداد ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔