لاہور: چوہدری برادران کے درمیان برف پگھل گئی اور چوہدری شجاعت سے پرویز الہی کی ملاقات ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں چوہدری وجاہت حسین نے اہم کردار ادا کیا۔ ملاقات کیلیے چوہدری وجاہت نے پرویز الہی کو قائل کیا کہ چوہدری شجاعت آپ سے بڑے ہیں لہذا اُن کے پاس جائیں۔
چودھری شجاعت اور پرویز الہٰی نے ملاقات میں ایک دوسرے سے گلے شکوے کیے جبکہ دونوں نے ذاتی اور خاندانی سطح کے معاملات کو مل بیٹھ کر طے کرنے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کی ملاقات میں صرف فیملی کے تعلقات میں بہتری پر بات ہوئی اور دونوں نے سیاسی بات چیت سے گریز کیا۔
Trending
- کراچی میں ایک اور بند فلیٹ سے 2 بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمد
- چین اور روس ایران کی مدد نہیں کر رہے، ٹرمپ
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 106 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔