بیجنگ :چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کی ترجمان جوو فنگ لیان نے چھائی اینگ ون کے چیک ریپبلک اور دیگر یورپی ممالک کے آمدہ دورے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ڈی پی پی حکام نے بین الاقوامی برادری کو دھوکہ دینے کے لئے مختلف بہانوں سے تائیوان کی علیحدگی پسند سرگرمیاں انجام دی ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کیا کہتے اور کرتے ہیں، وہ اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتے کہ تائیوان چین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے ۔ “تائیوان کی علیحدگی ” کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتیں ، اور آبنائے تائیوان کے خطے میں امن و استحکام اور تائیوان کے ہم وطنوں کے مفادات اور فلاح و بہبود میں مدد نہیں کر سکتیں۔ ہم متعلقہ ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک چین کے اصول پر عمل کریں، امور تائیوان کو احتیاط سے سنبھالیں، تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کو غلط اشارے بھیجنے سے گریز کریں، اور تائیوان کے علیحدگی پسند بیانات کو پھیلانے کے لئے کوئی پلیٹ فارم فراہم کرنے سے گریز کریں۔
Trending
- جنوبی لبنان پر قابض اسرائیل کے فضائی حملوں میں 2 بچوں سمیت11افراد جاں بحق
- پنجاب کے سکولوں میں 100 نمبروں کا نیا مضمون متعارف کرانے کا فیصلہ
- پیپلز پارٹی نئے صوبوں پر نہ اکیلے فیصلہ کرسکتی ہے نہ مسترد کرسکتی ہے، نجانے کیا خوف ہے:وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری
- مسلمانوں کی نسل کشی کرنے والے بوسنیا کے قصاب کی فوجی اعزاز کیساتھ آخری رسومات
- صدر آصف زرداری نے دورہ یورپ مختصر کردیا
- کیا بابر اعظم اپنے لیے کامیاب ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں 10ویں ٹیسٹ سنچری بنا سکیں گے؟
- بڑی کے ہاتھوں چھوٹی بہن کا قتل، ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا
- پاکستان کی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا
- حکومت کا جماعت اسلامی کی قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم، ناقابل عمل پر وضاحت کی یقین دہانی
- مجھے پی سی بی نے صبح 3 بجکر 15 منٹ پر پیغام دیا، انگلینڈ ٹیسٹ میچ کیلئے پہنچنا ہے، ایشلے نوفکے