واشنگٹن (شِنہوا) بلوم برگ نے ایک تجز یاتی مضمون میں کہا ہے کہ یورپی یونین کا چینی الیکٹرک گاڑیوں پر 45 فیصد تک ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ ایک غلط اقدم ہے۔اس سے ایک فریق یہ امید کرتا ہے کہ تجارتی جنگ شروع ہونے کی بجائے باہمی مفید مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی کیونکہ تجارتی جنگ دونوں فریقین کے لئے صورتحال کو مزید بگاڑدے گی۔بلومبرگ نے اپنے مضمون میں خبردار کیا ہے کہ یورپی یونین کی الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق پالیسی اس کے اپنے کاربن کے خاتمے کے اہداف کو کمزور کر سکتی ہے۔یہ پالیسی مقامی کمپنیوں پر مسابقتی دباؤ کم کرکے جدت پسندی اور پیداواری صلاحیت کو دبا سکتی ہے۔مضمون کے مطابق ٹیکس مزید تجارتی رکاوٹوں اور ریاستی امداد کے مطالبے کو ہوا دے سکتا ہے جس سے وہ ایسی صنعتی پالیسی کی سمت چلے جائیں گے جو کہ پہلے ہی ناکام ہے۔مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات کو ضرورت سے زیادہ استعمال کیا جا رہا ہے جس سے یورپی یونین کی آزاد تجارت کا عزم متاثر ہورہا ہے ۔مضمون میں اس بات کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے کہ چینی ونڈ ٹربائن سپلائرز اور سرکاری خریداری سمیت دیگر تحقیقات بھی جاری ہیں۔بلومبرگ نے یہ بھی کہا ہے کہ اگرچہ حامیوں کا دعویٰ ہے کہ ٹیکس چینی کار ساز کمپنیوں کو یورپ میں صلاحیت بڑھانے پر مجبور کریں گے تاہم چین کو یورپ میں ڈسٹری بیوشن اور سروس نیٹ ورک بنانے میں وقت لگے گا۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل