بیجنگ:چینی وزارت تجارت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں خدمات کے شعبے میں چین کی تجارت میں تیزی سے اضافہ جاری رہا، خدمات کی مجموعی درآمدات اور برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 14.3 فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں سے بیرونی ممالک کےلیے چینی ثقافت جیسی علم پر مبنی خدمات کی تجارت میں تیزی سے ترقی ہوئی۔
ستمبر کے وسط میں ، بیجنگ میں منعقد ہونے والے خدمات میں تجارت کے لئے چائنا کے بین الاقوامی میلے (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) نے 85 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو راغب کیا اور دنیا کی ٹاپ 500 کمپنیوں اور صنعت کے معروف کاروباری اداروں میں سے 450 سے زائد نے اس نمائش میں حصہ لیا۔
اس وقت سفری خدمات چین کی سروس ٹریڈ کا سب سے بڑا میدان بن گئی ہیں. وزارت ثقافت و سیاحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے جولائی تک 17.254 ملین غیر ملکی چین میں داخل ہوئے جو پچھلے سال کی اسی عرصے کے مقابلے میں 129.9 فیصد اضافہ ہے۔جہاں سرحد پار سفری خدمات زورو شور سے جاری ہیں وہیں چین کی ثقافتی مصنوعات بھی بیرونی ممالک میں مقبول ہو رہی ہیں جو دنیا کو چینی ثقافت کی انوکھی کشش دکھا رہی ہیں۔
Trending
- دنیا کو گیس فروخت کرنے والا قطر اب امریکہ سے گیس خریدے گا،2054ء تک تاریخی معاہدہ
- حافظ نعیم الرحمٰن سیاسی بوکھلاہٹ کا شکار ہیں: سعدیہ جاوید
- امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے دیا
- یوٹیوب موبائل ایپ میں بڑی تبدیلیاں، کسٹم فیڈز کا نیا فیچر متعارف
- زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
- ’رشمیکا ایک سال تک شادی کے لیے مناتی رہی‘، وجے دیوراکونڈا کا انکشاف
- سربیا میں انتخابات سے قبل طلبہ کی قیادت میں بڑا مظاہرہ
- دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے، انہیں بھرپور ضرب لگائیں گے: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- پی ایس ایل 12 کے حوالے سے اہم فیصلے
- ایچ ایس وائے کا موبائل فون اور ذاتی اکاؤنٹس ہیک، مداحوں کو خبردار کر دیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔