اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے میں سلامتی کونسل کے جائزہ اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ چین توقع کرتا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے دونوں فریق سیاسی عزم کا مظاہرہ جاری رکھیں گے، ایک ہی سمت میں آگے بڑھیں گے اور جلد از جلد امن مذاکرات شروع کریں گے۔
فو چھونگ نے اس بات پر زور دیا کہ جلد جنگ بندی اور سیاسی حل کی تلاش تمام فریقین کے بہترین مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کے وزیر خارجہ دمترو کلیبا اس وقت چین کے دورے پر ہیں۔
کلیبا نے کہا ہےکہ یوکرین چین کی تجاویز کو اہمیت دیتا ہے اور اس نے یوکرین بحران کے سیاسی حل پر چین اور برازیل کے “چھ نکاتی اتفاق رائے” کا بغور مطالعہ کیا ہے اور یہ کہ یوکرین روس کے ساتھ بات چیت اور مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہے۔ چین یوکرین بحران کے جلد سیاسی حل کو فروغ دینے کے لئے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
فو چھونگ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ نے چین کو بدنام دینے کے لیے جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے اور یوکرین کے مسئلے پر چین کو مورد الزام ٹھہرایا ہے جسے چین کبھی قبول نہیں کرے گا۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔