بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے کلاسیکی مطالعات کی پہلی عالمی کانگریس کو تہنیتی پیغام بھیجا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ 2000 سال قبل چین اور یونان کی دو بڑی تہذیبیں ایشیا اور یورپ کے براعظموں میں ایک دوسرے کی تکمیل کرتی تھیں اور انسانی تہذیب کے ارتقا ء میں بنیادی کردار ادا کرتی تھیں۔ چین اور یونان نے مشترکہ طور پر کلاسیکی مطالعات کی پہلی عالمی کانگریس کی میزبانی کی اور ایتھنز میں انسٹی ٹیوٹ آف چائنیز کلاسیکل سولائیزیشن قائم کیا ، جس نے چینی اور یونانی تہذیبوں اور دنیا کے دیگر ممالک کے مابین تبادلے اور باہمی سیکھنے کے لئے ایک نیا پلیٹ فارم تعمیر کیا ہے ۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین تہذیبوں کی وراثت اور ترقی کو فروغ دینے ، بین الاقوامی افرادی و ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے ، عالمی تہذیبوں کے مابین مکالمے کو فروغ دینے ، مختلف تہذیبوں سے دانشمندی حاصل کرنے ، گلوبل سولائیزیشن انیشی ایٹو کو نافذ کرنے ، انسانیت کو درپیش مختلف چیلنجوں کو حل کرنے کے لئے مل کر کام کرنے اور مشترکہ طور پر انسانی تہذیب کی ترقی کے لئے تیار ہے۔
کلاسیکی مطالعات کی پہلی عالمی کانگریس سات نومبر کو بیجنگ میں منعقد ہوئی ، جس کا موضوع “کلاسیکی تہذیب اور جدید دنیا” ہے ۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔