بیجنگ:قومی سطح پر طے شدہ کنٹریبیوشن (این ڈی سیز) موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے اقدامات کے اہداف ہیں جو اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی (یو این ایف سی) کے فریقین نے اپنے قومی حالات کے مطابق طے کیے ہیں۔ چینی وزارت ماحولیات کے متعلقہ انچارج نے 6 تاریخ کو متعارف کرایا کہ چین نے “قومی سطح پر طے شدہ کنٹری بیوشن” کے نفاذ کو جامع طور پر فروغ دیا ہے اور مقررہ وقت سے پہلے 2030 کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔
چین کے طے شدہ ہدف کے مطابق 2030 تک کاربن پیک اور 2060 تک کاربن نیوٹرل کو حاصل کر لیا جائے۔
اطلاعات کے مطابق 2023 میں چین نے کاربن کے اخراج میں کمی کو فروغ دینا جاری رکھا ، اور توانائی کی کھپت میں غیر فوسل توانائی کی کھپت کا تناسب 17.9فیصد تک پہنچ گیا ۔ جنگلات کا ذخیرہ 19.493 بلین کیوبک میٹر تک پہنچ گیا ، جو 2005 کے مقابلے میں 6.5 بلین کیوبک میٹر کا اضافہ ہے ، اور 2030 کا ہدف وقت سے پہلے حاصل کرلیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جولائی 2024 کے آخر تک ، ہوا اور شمسی توانائی کی پیداوار کی کل نصب شدہ صلاحیت 1.206 بلین کلوواٹ تک پہنچ گئی ، جو 2020 کے اختتام سے 2.25 گنا زیادہ ہے ، جس نے مقررہ وقت سے چھ سال پہلے 2030 تک کے لئے نصب شدہ صلاحیت کے ہدف کو حاصل کیا ۔ ان اہداف کا حصول عالمی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔
Trending
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔