تھنک ٹینکس کے نمائندوں سمیت 400 سے زائد افراد کی شر کت
بیجنگ :دوسرے “گلوبل ساؤتھ” تھنک ٹینک ڈائیلاگ کے افتتاح کے موقع پر ، کمیونسٹ پارٹی آ ف چائنا سینٹرل کمیٹی کے محکمہ برائے بین الاقوامی رابطہ کی سربراہی میں “گلوبل ساؤتھ” تھنک ٹینکس الائنس چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر نان جنگ میں قائم ہوا، جس کا آغاز چائنا میڈیا گروپ ، چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز ، شنہوا اور فودان یونیورسٹی سمیت اندرون و بیرون ملک کے 200 سے زائد تھنک ٹینک اور جامعات نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق گلوبل ساؤتھ تھنک ٹینکس الائنس کا مقصد چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے روس کے شہر کازان میں برکس پلس لیڈرز ڈائیلاگ میں پیش کیے گئے اہم انیشیٹیو کو عملی جامہ پہنانا اور حکمرانی میں لوگوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھ کو فروغ دینا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ 80 زبانوں میں دنیا کے آٹھ بڑے میڈیا شراکت داروں کے ساتھ “گلوبل ساؤتھ” تھنک ٹینکس الائنس کے تحقیقی نتائج کو متعارف کرائے گا۔ اجلاس میں برازیل، روس، بھارت، جنوبی افریقہ اور مصر سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تھنک ٹینک اسکالرز، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور متعلقہ محکموں، جامعات اور تھنک ٹینکس کے نمائندوں سمیت 400 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
Trending
- ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرین کی تعداد 102 ہوگئی، صوبائی وزیر کا کارروائی کا اعلان
- توہینِ مذہب اور پیکا ایکٹ کیس؛ ریحان طارق کے حق میں علماء کے فتوے پیش کردیئے گئے
- مائیکل جیکسن کی بایوپک نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرلیا
- کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق عمل نہ کریں: ٹریفک پولیس نے عوام کو خبردا کر دیا
- ایران کا اردن میں امریکی فضائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کادعویٰ
- 400 کلو چاندی چوری کیس، سابق کلکٹر کسٹم سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان تنازع سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
- کراچی میں جینا کسی امتحان سے کم نہیں اداکارہ عائشہ عمر
- بحرین میں چوتھی بار فضائی خطرے کے سائرن۔ عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایت
- لاہور، نیوزاینکر ریحان طارق کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔