تل ابیب:اسرائیلی قومی دفاعی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے معلومات کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں واقع لبنانی حزب اللہ کے 12 کمانڈ سینٹرز پر فضائی حملے کیے۔ ان کے اہداف میں لبنانی حزب اللہ انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ، ساحلی دفاعی فورس اور ایک خاص فوجی دستہ شامل تھا جو ایران سے شام کے راستے لبنان کو اسلحے کی اسمگلنگ کی ذمہ دار تھا ۔
گزشتہ شب اسرائیلی سرکاری میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل لبنان کے ساتھ امریکہ کی جانب سے پیش کیے گئے جنگ بندی معاہدے کے مسودے پر اصولی طور پر متفق ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اس مسودے کو پبلک کرنے کا سوچ رہے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کو یقین دلایا ہے کہ اگر لبنانی حزب اللہ نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اسرائیل یکطرفہ کارروائی کر سکے گا۔ابھی تک اسرائیلی حکام کی جانب سے اس خبر پر کوئی رد عمل نہیں آیا۔
Trending
- حوثیوں کا عدن ایئرپورٹ اور سعودی فوجی کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- پاکستان نے علاقائی استحکام کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کیا، رضوان سعید
- یامی گوتم نے ’دھرندھر 2‘ میں مختصر کردار کےلیے بھاری معاوضہ ملنے کی حقیقت بتادی
- گاڑیوں کے ٹکرانے پر صلح ہونے کے باوجود مشتعل شخص نے مخالف گاڑی پر فائرنگ کردی
- پیٹرول اگلے 3 روز کیلئے سستا کردیا گیا
- مریم نواز کا لاہور کے شہریوں کے لیے ایک اور بڑا تحفہ
- کراچی کی موجودہ صورتحال تشویشناک، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو مزید ایک دن بھی اس منصب پر نہیں رہنا چاہیے:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر
- پاکستان کی قیمتی معدنیات میں امریکا، چین، کینیڈا کو دلچسپی ہے لیکن کوئی ٹھیکا یا مائن امریکا کے حوالے نہیں کی گئی: خواجہ آصف
- اورنگی ٹاؤن اور عزیز آباد میں گھروں سے 2 افراد کی چند روز پرانی لاشیں برآمد
- پشاور سکول سانحے میں 10 سالہ اکلوتا بصیر بھی جاں بحق، 21 سال بعد پیدا ہوا تھا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔