بیجنگ : چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور چین کے قومی محکمہ شماریات کے سروس انڈسٹری سروے سینٹر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر میں چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 50.3فیصد رہا جو اکتوبر کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔ مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس میں مسلسل تین ماہ سے ماہ بہ ماہ اضافہ ہوا ہے ، اور مسلسل دو ماہ سے توسیع کی حد میں چل رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ستمبر کے اواخر میں چینی حکومت کی جانب سے پالیسیوں کانیا پیکج متعارف کروانے کے بعد سے اکتوبر میں پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس مکمل طور پر بحال ہوا ہے اور نومبر میں پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس میں ہمہ جہت بہتری کا سلسلہ جاری ہے جو کہ انتہائی خوش آئند تبدیلی ہے۔ توقعات کے انتظام اور اعتماد کی بحالی کو فروغ دینے میں نسبتاً اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ نومبر میں ، نیو آرڈر انڈیکس 50.8فیصد رہا، جو مسلسل تین ماہ سے ماہ بہ ماہ بڑھ رہا ہے ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ کی طلب میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے اور تیز تر بحالی کا رجحان ظاہر ہوا ہے۔ انٹرپرائزز کی پیداوار کی آمادگی میں بھی مزید اضافہ ہوا ہے ، اور پروڈکشن انڈیکس مسلسل تین ماہ سے توسیع کی حد میں چل رہا ہے ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مینوفیکچرنگ کی پیداواری سرگرمیاں ستمبر سے مسلسل بڑھ رہی ہیں اور تیز ہوگئی ہیں۔ اس کے علاوہ صنعتی اداروں کے اعتماد کو مزید تقویت ملی ہے۔ نومبر میں پیداواری اور کاروباری سرگرمیوں کا متوقع انڈیکس 54.7 فیصد رہا جو اکتوبر کے مقابلے میں 0.7 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے، جس میں مسلسل دو ماہ سے اضافہ ہوا ہے۔
Trending
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال