بیجنگ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف 8 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چین کا دورہ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون وزیراعلیٰ ہیں، وہ 8 سے 15 دسمبر تک چین کا دورہ کریں گی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق سینیٹر پرویز رشید، سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر، وزیر زراعت عاشق کرمانی سمیت اعلیٰ سطح وفد بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف بیجنگ، شنگھائی، شن ژین اور گوانگ ژو کا دورہ کریں گی۔ وہ چین کے وزرا، اعلیٰ حکام اور ماہرین سے ملاقاتیں بھی کریں گی جبکہ مختلف تقاریب اور کانفرنسز میں شرکت بھی کریں گی۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی طرف سے دورہ چین کی دعوت دی گئی ہے۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔