بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے چین سے متعلق منفی مواد پر مشتمل امریکی “نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ 2025″ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ چین سے متعلق منفی مواد شامل کرنے پر بضد ہے، یہ سالانہ بنیادوں پر”چین کے خطرے” کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے، تائیوان کے لیے فوجی حمایت کا مطالبہ کرتا ہے، چین کی سائنسی اور اقتصادی ترقی کو دبانے کے لیے ریاستی طاقت کا غلط استعمال کرتا ہے۔امریکی اقدام چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے۔ چین اس کی سخت مذمت کرتا ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنی سرد جنگ کی ذہنیت اور نظریاتی تعصب کو ترک کرے، ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیوں پر سختی سے عمل کرے ، تائیوان کو مسلح کرنا بند کرے، سائنس و ٹیکنالوجی اور اقتصادی و تجارتی مسائل پر سیاست کرنا بند کرے اور فوجی اخراجات بڑھانے اور بالادستی برقرار رکھنے کے بہانے تلاش کرنا بند کرے۔ چین اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم اور مضبوط اقدامات اٹھائے گا۔
Trending
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ