اسلام آباد(رپورٹ)ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کے مطابق 4 پاکستانی بینک خطے میں سب سے زیادہ اسٹاک گروتھ دکھانے والے بینکوں میں شامل ہیں۔
ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس نے علاقائی بینکوں کی کارکردگی پر رپورٹ میں بتایا کہ 4 پاکستانی بینک خطےکے بہترین کارکردگی دکھانے والے 10سرفہرست بینکوں میں شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے 4 پاکستانی بینکوں نے اے پی اے سی میں سب سے زیادہ اسٹاک گروتھ دکھائی جبکہ پاکستان نے ٹاپ 15 میں سے 6 پوزیشنز حاصل کیں۔
رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ ، جس کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1.68 ارب ڈالر ہے، اس نے مجموعی طور پر 159.7 فیصد حصص کا منافع ریکارڈ کیا اور خطے کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بینک اسٹاکس کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر رہا۔
یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے علاوہ ٹاپ 10 میں آنے والے دیگر 3 پاکستانی بینکوں میں نیشنل بینک آف پاکستان، بینک الفلاح لمیٹڈ اور بینک آف پنجاب شامل ہیں۔
Trending
- اسپیکر وزیر اعلیٰ سندھ کی ڈانٹ سے خوفزدہ ہیں لیکن وہ ڈریں نہیں ایم کیو ایم ان کے ساتھ ہے: رکن اسمبلی علی خورشیدی
- شدید بارش کے باعث نئی دہلی کا ایئرپورٹ واٹر پارک بن گیا اور مسافر پھنس گئے
- تیسرا نکاح کرنے پر شوہر دوسری بیوی کے ہاتھوں قتل
- کورنگی میں پولیس کی کارروائی، نوجوان کو ٹکر مار کر ہلاک کرنے والا ڈرائیور فوٹیج کی مدد سے گرفتار
- پیپلز پارٹی کی شکایات کشمیر الیکشن، ججز تعیناتی اور دیگر ایشوز سے متعلق ہیں: نوید قمر
- سعودی عرب کا ورک ویزا دلوانے کا جھانسہ، شہری سے لاکھوں روپے بٹورنے والے 2 ملزمان گرفتار
- امریکا عرب اور ایرانی خودمختاری کا احترام نہیں کرتا: عباس عراقچی
- گھوٹکی میں خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش کینال میں پھینک دی گئی
- تیسرے ٹیسٹ کیلئے متوازن اسکواڈ ہدف ہے: مائیک ہیسن
- پی آئی اے نے 10 سال پرانا یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، نیا ڈیزائن جلد متعارف ہوگا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔