اسپیکر وزیر اعلیٰ سندھ کی ڈانٹ سے خوفزدہ ہیں لیکن وہ ڈریں نہیں ایم کیو ایم ان کے ساتھ ہے: رکن اسمبلی علی خورشیدی
کراچی (پی این پی) ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ اسپیکر وزیراعلیٰ سندھ کی ڈانٹ سے خوفزدہ ہیں لیکن وہ ڈریں نہیں ایم کیو ایم ان کے ساتھ ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اپنی کارکردگی چھپانےکے لیے اس قسم کی قراردادیں لاتی ہے، عرصہ دراز سے سندھو دیش کا سنتے آئے ہیں، قرارداد میں سندھو دیش سے متعلق متن ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی ہمیں آج سندھ حکومت کے دباؤ میں نظر آئے وہ بدقسمتی سے آج جس طرح کارروائی چلاتے ہیں ویسے نہیں چلاسکے، آج ہماری آئین پاکستان کیساتھ کھڑے ہونے کی قرارداد کی مخالفت کی گئی ہے۔
علی خورشیدی نے کہا کہ اسپیکر صاحب کو مشورہ دیتا ہوں ڈرنے کی ضرورت نہیں، پوری ایم کیو ایم پاکستان ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم نے جو قرارداد پیش کی حکومت نے مسترد کر دی ہے، ہمارے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نے قرارداد پیش کی تھی، ہمیں سندھودیش کی مخالفت میں قرارداد پیش کرنے نہیں دی گئی، حکومتی ڈیسک پر سندھو دیش کے حمایتی موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھو دیش کے حمایتوں نے ریاست کے حق میں قرارداد پیش کرنے نہیں دی گئی۔
PNP
Comments are closed.