by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وفاقی وزراء سندھ کے آئینی و جغرافیائی حقوق پر سیاست بند کردیں: سعدیہ جاوید

فوٹو: فائل

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء سندھ کے آئینی و جغرافیائی حقوق پر سیاست بند کردیں۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کے بیان پر ردعمل میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف غیر ذمہ دارانہ زبان برداشت نہیں کریں گے، مراد علی شاہ کا خطاب سندھ کے کروڑوں عوام کے حقوق کا ترجمان تھا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا سندھ کے آئینی اور جغرافیائی حقوق پر سیاست بند کریں، سندھ اسمبلی اور قائد ایوان کو مفادات کے تحفظ کا آئینی اختیار حاصل ہے۔

سعدیہ جاوید عباسی نے مزید کہا کہ سندھ کی دھرتی کی تقسیم یا نقصان کی کسی بھی بات پر خاموش نہیں رہیں گے۔ وفاقی حکومت ملک کے اصل معاشی و عوامی مسائل پر توجہ دے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ہمیشہ آئین کی پاسداری اور وفاق کی مضبوطی کی بات کی۔ وفاقی وزراء سندھ دشمنی پر مبنی بیانات سے نفرتیں پھیلانے سے باز رہیں۔



PNP

Comments are closed.