بیجنگ(شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ خودمختار علاقے کے شہر التے کے دل میں واقع سنکیانگ جیانگ جُن شان ماؤنٹین انٹرنیشنل سکی ریزارٹ ایک قومی 5 ایس کلاس الپائن سکیئنگ کا مقام ہے۔ یہ جگہ شہر کے قریب ہونے، وافر برفباری اور طویل عرصے تک موثر برفانی موسم کی وجہ سے مشہورہے۔ یہ ریزارٹ سکی کے شوقین افراد اور موسم سرما کے کھیلوں کے سنسنی خیز تجربے کے شوقین سیاحوں کے لئے ایک پرکشش مقام بن گیا ہے۔
جیانگ جُن شان ماؤنٹین انٹرنیشنل سکی ریزارٹ تقریباً 70 کلومیٹر سکی ٹریلز پر مشتمل ہے۔ جوسکیئرز کی مختلف ضروریات کو پورا کرتاہے۔
اس سکی پارک کا ڈیزائن، تعمیر اور روزانہ کی دیکھ بھال کا انتظام مقامی نوجوان چھیاؤ مو کی سربراہی میں ایک ٹیم کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ جیانگ جُن شان ماؤنٹین انٹرنیشنل سکی ریزارٹ کی مدد سے اور 6 سے 7 سال کی مشق کے ذریعے چھیاؤ کی ٹیم نے پارک کی تعمیر کے رہنمااصول تیار کئے جو سکیئنگ مارکیٹ کے موجودہ طلب سے مطابقت رکھتے ہیں۔
التے علاقائی ثقافت وسیاحت کے شعبے کے اعداد و شمار کے مطابق 2024-2025 کے سکی سیزن کے آغاز سے لے کر یکم فروری تک ریزارٹ نے 6لاکھ سے زیادہ سیاحوں کا خیرمقدم کیا۔ یہ تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہے۔
Trending
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس
- ای سی بی کا وائٹ اور ریڈ بال کوچنگ اسٹافس کا اعلان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔