بیجنگ :رواں سال جشن بہار کی تعطیلات کے دوران چین میں کھپت کا زبردست رجحان نظر آیا ہے ۔ چین کے داخلی ٹرپس 501 ملین اور مجموعی سفری اخراجات 677.002 بلین یوآن رہے ، جو بالترتیب 5.9 فیصد اور 7.0 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہے۔ ملک میں داخل ہونے اور باہر جانے والے ٹرپس میں سال بہ سال 6.3 فیصد اضافہ ہوا۔ باکس آفس آمدنی اور فلم بینوں کی تعداد نے بھی ریکارڈز قائم کئے ۔یوں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپرنگ فیسٹیول کی کنزیومر مارکیٹ نے سانپ سے منسوب سال میں چین کی معیشت کے لئے ایک اچھا آغاز کیا ہے۔چینی معیشت کی ترقی سے دنیا بھی مستفید ہو رہی ہے۔ دنیا کی آبادی کے پانچویں حصے نے کسی نہ کسی شکل میں ان تعطیلات کا جشن منایا ہے۔ چینی سوشل میڈیا پر ، غیر ملکیوں نے جشن بہار کے اشعار لکھنا سیکھے ہیں ، ڈمپلنگ بنائے ہیں اور اسپرنگ فیسٹیول گالا کا انتظار کیا۔ چین کی جانب سے محصولات میں کمی کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث نیوزی لینڈ کا پھل کیوی ، چلی کی چیری، آسٹریلوی لابسٹرز اور مختلف ممالک کی اشیا ء نئےچینی سال کے “گفٹ باکس ” میں شامل رہیں ۔ ویزے کی سہولت جیسی پالیسیوں کی وجہ سے سرحد پار سفر میں عالمی سطح پر تیزی آئی ہے۔ تھرڈ پارٹی پلیٹ فارمز کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اسپرنگ فیسٹیول کے لیے چین آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں 2024 کے مقابلے میں 150 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چینی سیاحوں نے دنیا بھر کے 2100 سے زائد شہروں کا سفر کیا ۔ امریکی ویب سائٹ “ٹریول اینڈ ٹورازم ورلڈ” کے مطابق اسپرنگ فیسٹیول کی مضبوط سیاحتی کھپت نے 2025 میں چین کی معیشت کے لیے ٹھوس بنیاد رکھی ہے اور چینی مارکیٹ کی خوشحالی اس سال عالمی سیاحت کے فروغ کا تاریخی آغاز ہوگی۔جشن بہار کی اس کھڑکی کے ذریعے، دنیا نے ایک زیادہ کھلا چین دیکھا ہے اور چینی معیشت کی توانائی کا مشاہدہ کیا ہے ۔ نئے سال میں چین معاشی بحالی کو فروغ دینےاور دنیا کو فائدہ پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔