بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے زیراہتمام “یوم یکجہتی کشمیر” منایا گیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان کی مستقل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کے صدر، وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ ان پیغامات میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا اور اقوام متحدہ پر زور دیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لئے ناگزیر ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس دیرینہ تنازع کے منصفانہ، پرامن اور دیرپا حل کے لئے اپنا جائز کردار ادا کرے۔
Trending
- جنوبی کوریا کا تمام 5 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو مفت اے آئی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
- سانحہ پمز: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افراد کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی
- زندگی رہی تو شاید بلاول کو بھی وزیر اعظم بنتا دیکھ لوں: عمران اسماعیل
- دشمن کو فائدہ پہنچانے والے بیانات سے گریز کیا جائے:مجتبیٰ خامنہ ای
- رکشہ ڈرائیور نے جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا ء کرکے زیادتی کا نشانہ بناڈالا
- کورنگی میں اب صرف کام ہوگا ماموں اور مرغا بننے کا وقت ختم ہوچکا مرتضیٰ وہاب
- یوکرین میں ویئر ہاؤس پر روسی حملے میں 27 افراد ہلاک،درجنوں زخمی
- انڈسٹری لگے گی، کاروبار ہوگا تو ملک چلے گا، ہارون اختر
- مائیک ہیسن اور عاقب جاوید شہزادہ چارلس کے عشائیے میں شرکت کیلئے لندن جائیں گے
- کورنگی اور لانڈھی کے صنعتی علاقوں میں بہتری کے لیے 4 ارب روپے خرچ ہوں گے، ناصر حسین شاہ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔