سانیا(شِنہوا)محققین نے حال ہی میں چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر سانیا کے یا ژو بے میں آف شور تجرباتی مقام پر سمندری سازوسامان کے تجربات کا پہلا سلسلہ مکمل کرلیا ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مقام اب اس طرح کے تجربات کی صلاحیت سے لیس ہے۔
ہائی نان ڈیلی کے مطابق شنگھائی جیاؤ تھونگ یونیورسٹی کی میرین انجینئرنگ ٹیم نے تجرباتی مقام پرمختلف بحری سازوسامان کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ان میں سمندری ماحول کی نگرانی کے آلات،سمندر کی نچلی سطح کی کان کنی کی گاڑیوں کے نمونے اور بغیر پائلٹ کے پانی کی سطح پر چلنے والے جہاز شامل تھے۔
ٹیم نے کامیابی سے مختلف تجرباتی امور انجام دئیے۔ ان میں سمندری ہواؤں،لہروں اور موجوں کے متحرک حالات کا مشاہدہ، ذہانت پر مبنی بحری آلات کے افعال کا جائزہ، زیر آب آلات کی درست پوزیشننگ اور نیویگیشن اور سمندر کی تہہ کے ماحول میں خلل کی نگرانی شامل ہیں۔
ٹیم لیڈر نے بتایا کہ سمندری تجربات کی کامیاب تکمیل نے اس مقام کی سمندر کے متحرک ماحول کا حقیقی وقت میں مشاہدہ کرنے کی صلاحیت کی مکمل تصدیق کر دی ہے۔ اس سے زمین،زیر آب ماحول اور سمندر کی تہہ پر محیط 3 جہتی بحری آزمائشی زون میں بحری سازوسامان کے تجربات کرنے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔
Trending
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔