بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ کا ایک مضمون ملائیشیا کے میڈیا میں شائع ہوا، جس کا عنوان ہے “چین ملائیشیا دوستی کے جہاز کی بہتر مستقبل کی جانب رہنمائی”۔منگل کے روز اس مضمون میں شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ملائشیا کے درمیان ایک ایسا ہم نصیب معاشرہ قائم ہے جو مشترکہ طور پر ہر دکھ سکھ میں شریک ہے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور ملائیشیا کو اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانا چاہئے ، سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانا چاہئے ، مشترکہ طور پر “بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر کے لئے دونوں حکومتوں کےدرمیان تعاون کے منصوبے پر عمل درآمد کرنا چاہئے ، ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی اور حکمرانی میں تجربے کے تبادلے کو مضبوط بنانا چاہئے ، اور اعلی سطحی اسٹریٹجک تعاون کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو فروغ دینا چاہئے۔ باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنا، اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینا، صنعتی اور سپلائی چین میں تعاون کو مضبوط بنانا، اور ڈیجیٹل معیشت، سبز معیشت، بلیو اکانومی اور سیاحتی معیشت میں تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے، تاکہ اپنی اپنی جدید کاری کے عمل میں ایک دوسرے کی مدد کی جاسکے۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین آسیان اتحاد اور آسیان یکجہتی کی تعمیر کی بھرپور حمایت کرتا ہے، علاقائی ڈھانچے میں آسیان کی مرکزیت کی حمایت کرتا ہے، 2025 میں آسیان کی صدارت کے لئے ملائیشیا کی مکمل حمایت کرتا ہے، اور چین-آسیان تعلقات کے کوآرڈینیٹر کے طور پر ملائیشیا کے بہتر کردار کا منتظر ہے۔
Trending
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال